ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بمپر آفر

 ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بمپر آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کے لئے بمپر آفر، لاہور کے 64 ریسٹورنٹس سے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کھانا کھا نے کی سہولت ملے گی۔

ایزی پیسہ نے کریم بلاک میں واقع سوپر گرل ریسٹورنٹس سے اپنی بمپر آفر کا آغاز کردیا، اقبال ٹاﺅن کریم بلاک میں فون ایپلیکشن کی تقریب میں ایزی پیسہ اور سوپر گرل ریسٹورنٹ کے افسران نے شرکت کی، ایزی پیسہ اپنے صارفین کو اب ایزی پیسہ فوڈ اپلیکیشن کے استعمال پر ریسٹورنٹس میں 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ مہیا کرے گا۔

اس حوالے سے ایزی پیسہ اور سوپر گرل ریسٹورنٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا، 64 ریسٹورنٹس میں  ایزی پیسہ صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے، ایزی پیسہ صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے آئی فون بھی بطور انعام دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer