ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں 4 روزہ “ایڈوانسڈ ٹریٹی پریکٹس: دستخط سے ملکی قانون تک” تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی ۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔یہ پروگرام وزارتِ قانون و انصاف اور انٹرنیشنل میڈ ایش اینڈ آربٹریشن سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔انہوں نے آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین، پاکستان اور ترکیہ سے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔نائب وزیرِاعظم نے کورس کے دوران شرکاء کی فعال شرکت کو سراہا۔
انہوں نے وزارتِ قانون و انصاف، آئی میک اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِخارجہ نے بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ منشور، اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے معاہدوں کی پاسداری، قانونی یقین دہانی، اور تنازعات کے پرامن حل کو عالمی استحکام کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
نائب وزیرِاعظم نے آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کو بھی دہرایا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں