ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدثر ٹیپو کی ایران میں بطور سفیر مدت مکمل

مدثر ٹیپو کی ایران میں بطور سفیر مدت مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مدثر ٹیپو کی ایران میں بطور سفیر مدت مکمل ہوگئی ۔ 

مدثر ٹیپو نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ملک کی بھرپور خدمت کی، پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کیے۔ وزیراعظم کے وژن کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی، اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلوں سے تعلقات میں وسعت آئی، تجارت میں تقریباً ایک ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی پاک ایران ٹریڈ کانفرنس تہران میں منعقد ہوئی، نئے تجارتی راستے اور اشیاء متعارف کرائی گئیں ۔ 

مدثر ٹیپو نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ سے وسیع مواقع پیدا ہوئے، سکیورٹی تعاون مضبوط ہوا، دو جنگوں کے دوران ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا، زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، ہزاروں افراد کی خدمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں نے بڑے بحران کو ٹالا، امن و استحکام کی امید ہے، ایران کی قیادت کے تعاون پر مشکور ہوں، مشن کی تکمیل پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا، نئے سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، کامیابی کی دعا ۔