ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غزہ میں چوہوں اور کیڑوں سے جلدی امراض میں اضافہ، فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کا الرٹ

 غزہ میں چوہوں اور کیڑوں سے جلدی امراض میں اضافہ، فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کا الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی انروا کے مطابق غزہ پٹی میں چوہوں اور کیڑوں کے سبب جلد کے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026کے ابتدائی 5مہینوں میں جلد کی بیماریوں کے ایک لاکھ 25ہزارکیسز  منظرعام پر آئے ہیں۔ طبی کارکنان روزانہ4سو مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، جہاں اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی انروا (UNRWA) نے بتایا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 5مہینوں کے دوران چوہوں اور کیڑوں سے پھیلنے والے جلدی امراض کے ایک لاکھ 25؍ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں اور ناکہ بندی کے باعث غزہ میں بیماریوں اور چوہوں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔انروا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں جلد کی بیماریوں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ادارے کے مطابق اس کے سینکڑوں طبی کارکن روزانہ تقریباً4 سو مریضوں کا علاج کر رہے ہیں، تاہم اگر مناسب مقدار میں ادویات اور طبی سامان فراہم کیا جائے تو مزید متاثرین کو طبی سہولیات دی جا سکتی ہیں۔ ایجنسی نے غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد اور طبی رسد کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2025میں اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک کم از کم 870 فلسطینی شہید اور2602؍ زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک72ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ 72ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ میں تقریب24 لاکھ فلسطینی شدید انسانی بحران کا شکار ہیں، جن میں15لاکھ بے گھر افراد بھی شامل ہیں۔