ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانوروں کے گھنگھرو، دیدہ زیب پٹے اور دلکش ہاروں کے سٹالز سج گئے

جانوروں کے گھنگھرو، دیدہ زیب پٹے اور دلکش ہاروں کے سٹالز سج گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مبشر حسن نقوی :عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کیلئے مختلف اقسام کا سامان بازاروں میں سج گیا ہے۔

 شہر کے بازاروں، دکانوں اور عارضی سٹالز پر رنگ برنگی رسیاں، پٹے، گھنٹیاں، جھومر، تاج اور دیگر سجاوٹی اشیاء فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہیں۔

شہری اپنے پسندیدہ قربانی کے جانوروں کو منفرد انداز میں سجانے کیلئے خریداری میں مصروف ہیں جبکہ سجاوٹی سامان کی دکانوں پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بچوں میں بھی جانوروں کی سجاوٹ کا خاصا شوق پایا جا رہا ہے اور وہ والدین کے ہمراہ بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور اس بار بھی خوبصورت اور منفرد انداز اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق جانوروں کو سجانا عید کی خوشیوں کا اہم حصہ بن چکا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید قریب آنے کے ساتھ سجاوٹی سامان کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اس سال جانوروں کو نت نئے انداز میں سجانے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور خریدار مختلف ڈیزائنز اور رنگوں کی اشیاء میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں اور بازاروں میں سرگرمیاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے ساتھ سجاوٹ کے سامان کی مانگ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔