ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   گھوٹکی:  پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی، لڑکے نے خودکشی کر لی

   گھوٹکی:  پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی، لڑکے نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 میر ظفرالله؛گھوٹکی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکا اور لڑکی نے  خودکشی کرلی۔

گھوٹکی کے علاقے میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی اور لڑکے کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں لوانیا مینگھواڑ اور دھیرج مینگھواڑ نے مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اہلِ علاقہ  کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور پسند کی شادی نہ ہونے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکی کی خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد دھیرج مینگھواڑ نے بھی مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقعے کے بعد دونوں گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جاسکیں۔