ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، تاجر برادری کا جمعہ کو احتجاج کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، تاجر برادری کا جمعہ کو احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کاوش میمن: پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں  اور بڑھتے اخراجات اور کاروباری مشکلات پر  تاجر برادری کا صبر جواب دے گیا، جس کے بعد تاجر برادری نے  جمعے کے روز صدر میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تاجر برادری کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، تاجروں نے جمعے کے روز صدر کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 جنرل سیکریٹری کوآپریٹو مارکیٹ اسلم خان کاکہناتھاکہ 22 مئی کو جہانگیر پارک کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا, حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تاجر رہنما ناصر مکانی کا کہنا تھا پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی عوام پر ظلم کے مترادف ہے, بڑھتی مہنگائی نے تجارتی سرگرمیوں اور صنعت کو تباہ کردیا ہے۔

تاجر برادری عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے خلاف آواز بلند کرے گی۔