ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، جس کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز  کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو ڈیپوٹیشن پر اینیمل ہسبینڈری کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کراچی محمد رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل افسر محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر محمد اخلاق کی خدمات پولی کلینک اسلام آباد کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔ اس کےعلاوہ خپرنسپل محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا مسٹریس عندلیب کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔