سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 281.92 روپے سے بڑھ کر 281.97 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل 25 میں درآمدی بل 5 ارب 60 کروڑ ڈالر پر پہنچے پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے بڑھ کر 284 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2.38 روپے مہنگا ہوکر 322.74 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.49 روپے مہنگا ہوکر 383.14 روپے پر پہنچ گیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.50 روپے، سعودی ریال بھی 75.80 روپے پر برقرار رہا ۔