ملک اشرف : اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمات کی تفتیش نہ کرنے کامعاملہ، ہائیکورٹ کاایکٹ کے تحت تفتیش نہ کرنے پر اظہار برہمی، آٹھ سالہ بچی کیس میں ناقص تفتیش پر ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کو کل طلب کرلیا۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ملزم مقصود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،مقدمہ کا تفتیشی افسر ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کے ہمراہ پیش ہوا ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے بتایا کہ تھانہ صدر قصور نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا ، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ناقص تفتیش پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت زیادتی کیس کی تفتیش پولیس کے پینل نے کرنا ہوتی ہے، آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش ایک اے ایس آئی کے سپرد کرکے کیس کا بیڑا غرق کردیا گیا ،تفتیشی افسرعدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،،عدالت نے ڈی پی او قصور کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی ۔