کلیم اختر: رواں سال آپریشنز میں 155.58 فیصد اضافہ ہوا ,اب تک 4لاکھ 21ہزار 508پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ,اب تک 40ہزار 409 کو 53کروڑ 52لاکھ 86ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی عاصم جاوید کا کہنا تھاکہ جنوری سے اب تک 1ہزار 150 سے زائد یونٹس کو سیل کیا گیا ۔سیمپلنگ کی شرح میں 30.75 فیصد اضافہ ،اب تک 5ہزار 145سیمپل ٹیسٹ کئے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جنوری سے اب تک دودھ کی چیکنگ میں 249.33فیصد اضافہ کیا گیا،11کروڑ 95لاکھ 98ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران 3لاکھ 86ہزار 105 لٹر دودھ تلف کیا گیا۔
عاصم جاوید نے بتایا کہ دودھ کے معیار میں واضح بہتری،گزشتہ سال کی نسبت 313فیصد کم تلف ہوا۔31536.82 فیصد اضافے کیساتھ 76لاکھ 63ہزار 386 کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی۔1569.87 فیصد اضافے کیساتھ 3لاکھ 17ہزار 690کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔61ہزار 988لیٹرناقص استعمال شدہ آئل، 12ہزار 297 کلو ناقص دالیں تلف کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 17ہزار 260 کلوغیر معیاری کھلے مصالحہ جات بھی تلف کیے گئے۔