قیصر کھوکھر : سلوت سعید نے سیکرٹری آرکائیو اینڈ لائبریریز کا چارج سنبھال لیا۔سیکرٹری آرکائیو نے آئندہ سال کے قابل عمل منصوبوں کا جائزہ لیا۔
سلوت سعید نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ آرکائیو میں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں محکمہ آرکائیو کے افسران نے سیکرٹری کو محکمانہ امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سلوت سعید نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران آئندہ سال کے قابل عمل منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آرکائیو ایک اہم محکمہ ہے، جس کی ترقی کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ سلوت سعید نے تمام افسران کو محنت اور دلجمعی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔