ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی، مداح حیران

شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی، مداح حیران
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی وزن میں حیرت انگیز کمی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شگفتہ اعجاز حال ہی میں اپنی نئی تصاویر کے باعث خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں کے ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

 شگفتہ اعجاز نے شوہر یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزرنے کے بعد دوبارہ معمولات زندگی کی طرف واپسی شروع کی ہے۔ ان کے شوہر کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے سرخ ساڑھی میں اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ وزن میں نمایاں کمی کے بعد خاصی تبدیل نظر آئیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیا: "اگر میرا ذہن کسی خیال کو تصور کر سکتا ہے اور میرا دل اس پر یقین رکھتا ہے، تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔"

سوشل میڈیا پر مداح ان کی اس ٹرانسفارمیشن کو خوب سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وزن کی حد سے زیادہ کمی سے ان کی عمر زیادہ نظر آرہی ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer