ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 سو روپے فی کلو ہوگیا

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 سو روپے فی کلو ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:لاہور شہر میں برائلر مرغی کا گوشت غریب ،سفید پوش طبقے کی دسترس سے باہر، گوشت کی قیمت کا تعین نہ ہونے سے سفید پوش طبقہ مشکلات کا شکار، مرغی صارفین کو 1200 سے 1400 روپے تک پڑنے لگی۔
برائلر مرغی کا صافی گوشت 800روپے کلو تک جا پہنچا، زندہ برائلر کا سرکاری ریٹ 383روپے کلو مقرر، ہول سیل زندہ برائلر397،پرچون ریٹ 411روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں زندہ برائلر 460روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔

سپلائی کم ہونے سے انڈوں کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں، شہر میں انڈے 303روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8ہزار970روپے کی ہو گئی۔