ملک اشرف : پولیس انسپکٹر کا آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کا معاملہ ،آئی جی کی جانب سے پولیس انسپکٹر کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے پیشرفت رپورٹ عدالت پیش،عدالت نےآئی جی ڈاکٹر عثمان انور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی ۔
جسٹس محمد رضا قریشی نے پولیس انسپکٹر ناصر عباس کی درخواست پر سماعت کی ،انسپکٹر نے ترقی نہ ملنے پر آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی،درخواست گزار انسپکٹر کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے، زرش فاطمہ بھی ہمراہ تھیں ،اے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی پیش ہوئے ، پنجاب حکومت کے وکیل نے آئی جی کی جانب سے رپورٹ عدالت پیش کی اور بتایا کہ درخواست گزار پولیس انسپکٹر کا نام ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے، پولیس انسپکٹر کی سنیارٹی کا بھی از سر نو تعین کردیا گیا ہے، درخواستگزار پولیس انسپکٹر کی جانب سے وکیل نے آئی جی کی رپورٹ سے اطمینان کا اظہار کیا ۔