ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف درخواستوں پر سماعت ،عدالت کی وکیل کو تیاری  کیلئےمہلت

،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف درخواستوں پر سماعت ،عدالت کی وکیل کو تیاری  کیلئےمہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کے وکیل کو تیاری کرنے کیلئے 18 جون تک کی مہلت دے دی۔

جسٹس شجاعت علی خان نےکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کی ، درخواستگزارکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،، پنجاب حکومت ، الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی پیش ہوئے ، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ اس کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا کو تیاری کیلئے کچھ مہلت درکار ہے، استدعا ہے کہ ہمیں کیس کی جلد سماعت کی کوئی تاریخ دے دی جائے ، ،عدالت نے کیس کی مزید 18 جون تک ملتوی کردی ،،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے 18 جولائی 2023 کو بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواست دائر کی تھی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer