ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست مثبت رجحان دیکھا گیا ، ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے جس کے باعث 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انڈیکس کی سطح بڑھ کر 119,400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا عکاس ہے۔
ادھر مالیاتی منڈیوں میں بھی خوش آئند صورتحال دیکھنے کو ملی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 281.75 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
مالی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی یہ تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔