ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک بیالوجی کے پریکٹیکل میں لاہور بورڈ کی لاپرواہی سامنے آگئی

میٹرک بیالوجی کے پریکٹیکل میں لاہور بورڈ کی لاپرواہی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنیڈ ریاض :میٹرک بیالوجی کے پریکٹیکل میں لاہور بورڈ کی لاپرواہی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر محمد منیر نے لیب نمبر 312 میں بیالوجی پریکٹیکل کا سوالیہ پیپر تقسیم نہ کیا۔پریکٹیکل ایگزامینر محمد ذیشان نے سوالیہ پیپر نہ ملنے کی اطلاع فوری لاہور بورڈ کو کی۔ایگزمینر محمد ذیشان نے دوسرے سنٹر سے پیپر لیکر فوٹو کاپی کروا کر طلباء کا پریکٹیکل کنڈکٹ کروایا۔نااہلی کے باوجود تاحال بورڈ حکام نے ڈی آئی محمد منیر کیخلاف ابھی تک کوئی انکوائری نہیں لگائی۔

لیب نمبر 312 میں بیالوجی کا سوالیہ پرچے کا بنڈل ابھی بھی سیل بند پڑا ہے۔تمام واقعہ کے باوجود ڈی آئی محمد منیر  دھڑلے کیساتھ ڈیوٹی کرتا رہا۔ایگزامینر محمد ذیشان کے پاس سوالیہ پیپر کے صرف 2خالی لفافے موجود تھے ۔کنٹرولرامتحانات زاہد میاں نے واقعہ کا علم ہونےپر انکوائری شروع کردی۔

کنٹرولرامتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ متعلقہ عملے کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔