ویب ڈیسک:بلوچستان کے شہر خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کے حملے میں3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کے حملہ میں3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد بچے زخمی ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملہ بھارت کے ایجنٹوں کے ذریعے کیا گیا،بھارت میدان جنگ میں ناکامی کے بعد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارتی پراکسیز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "بنیان مرصوص" میں ناکامی کے بعد بھارت کا نیا مکروہ حربہ ہے،معصوم بچوں جیسے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا بھارتی پالیسی بن چکی ہے، بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی قابلِ مذمت ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، پاکستان ہر سطح پر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرے گا۔