ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفر مارک اَپ پر  نئی یاماہا موٹرسائیکل، کمپنی نے شاندار آفر لگا دی

صفر مارک اَپ پر  نئی یاماہا موٹرسائیکل، کمپنی نے شاندار آفر لگا دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: یاماہا پاکستان نے موٹرسائیکل کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار پیشکش متعارف کروا دی ہے۔ اب صارفین پاکستان کے معروف بینکوں کے تعاون سے بغیر کسی مارک اپ (0%) کے قسطوں پر نئی یاماہا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

یہ پیشکش 6 سے 12 ماہ کی مدت کے لیے دستیاب ہے اور اس کا انحصار بینک کی منظوری اور مخصوص علاقوں میں دستیابی پر ہے، اس سہولت کے تحت درج ذیل بینکوں کے ذریعے فنانسنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔

ایم سی بی بینک، عسکری بینک،بینک الفلاح،بینک اسلامی،جے ایس بینک،فیصل بینک،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور بینک آف پنجاب۔ 

یاماہا کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ قسطوں کی شرائط ہر بینک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شہر میں اس سہولت کی دستیابی کی تصدیق ضرور کریں۔

یاماہا کا یہ اقدام موٹرسائیکل کو باآسانی قابلِ حصول بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ صارفین بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اپنی پسند کی یاماہا موٹرسائیکل حاصل کر سکیں۔ تاہم، ہر بینک کے فنانسنگ اصولوں کے تحت اہلیت، دستاویزات، اور ڈاؤن پیمنٹ کی شرائط مختلف ہو سکتی ہیں۔

خریدار مزید معلومات کے لیے یاماہا کی سرکاری ویب سائٹ یا قریبی یاماہا ڈیلرشپ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔