ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ، گراں فروشوں کونہیں چھوڑا جائے گا:ڈی سی لاہور

 شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ، گراں فروشوں کونہیں چھوڑا جائے گا:ڈی سی لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:ڈی سی نے ناجائز منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکاحکم دے دیا،ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ناجائزمنافع خوری پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مسلسل فیلڈ میں نگرانی کر رہے ہیں۔زیادہ قیمت اور سرکاری ریٹ لسٹ نہ لگانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔متعدد دکانداروں کو خبردار کیا گیا، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔لہسن کی قیمتوں میں کمی، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

امرود اور آم کی قیمتوں میں کمی، سیب، کیلے اور انار کی قیمتیں مستحکم برقرار ہیں۔

  ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔