ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی سنی گئی، تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری

اساتذہ کی سنی گئی، تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :2ماہ سےتنخواہوں سے محروم 12ہزار ایس ٹی آئی کی بالآخرسنی گئی،سکول ٹیچرز انٹرنز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے 1ارب 10کروڑ 30لاکھ روپے کےفنڈز جاری کردیئے۔مذکورہ فنڈز سے ایس ٹی آئیز کو اپریل اور مئی کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ایس ٹی آئیز کو2 ماہ کیلئے پنجاب کے مختلف سکولوں کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔ایس ٹی آئی کے کنٹرکٹ میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

کنٹریکٹ میں توسیع گرمی کی چھٹیوں کے بعد اگست میں کی جائے گی۔