ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل برسیں گے یا نہیں، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

بادل برسیں گے یا نہیں، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شہر  لاہور میں شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں، دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔گرمی سے متاثرہ افراد میں متلی، سر درد، چکر آنا جیسے علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ہیٹ اسٹروک یا گرمی سے متعلق علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر قریبی طبی مرکز یا ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج کیا جا سکے۔

محکمہ موسمیات اور صحت کے ماہرین کی جانب سے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ موسم کی شدت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو دھوپ سے محفوظ رکھیں۔