ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہا دلہن کی برف کی سل میں بند ہوکر شادی میں انٹری

دلہا دلہن کی برف کی سل میں بند ہوکر شادی میں انٹری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئٹزرلینڈ میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کچھ انوکھا کیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

کسی بھی جوڑے کیلئے شادی ایک خوبصورت اور قیمتی لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار بنانے کیلئے دلہا دلہن کی جانب سے کافی محنت کی جاتی ہے، کوئی ہاٹ بلون میں انٹری کرتا ہے تو کوئی مہنگی ترین گاڑیوں میں لیکن سوئٹزرلینڈ میں ایک شادی ایسی ہوئی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔دلہا دلہن کی جانب سے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے سوئٹزرلینڈ کے برفیلے پہاڑوں کا انتخاب کیا گیا اور شادی کی یہ تقریب 2 ہزار 222 میٹر کی بلندی پر رکھی گئی تھی۔

 شادی میں جوڑے نے انٹری برف کی سل میں دی اور انہوں نے برف کی سل میں بند ہوکر تصاویر بھی بنائیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ گانے بجانے کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی تھیم بھی برف سے منسلک ہی تھی۔

 سوشل میڈیا پر جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer