ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کے میڈیکل الاونس میں 100 فیصد اضافہ کردیا

آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کے میڈیکل الاونس میں 100 فیصد اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی اسلام آباد کا پولیس اہلکاروں اور افسران کے علاج کیلئے بڑا تحفہ ، اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد  کی جانب سے پولیس اہلکاروں کا میڈیکل الاونس 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا۔علاج معالجے کی رقم ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل، ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے۔اے آئی جی جرنل کی جانب سے ملازمین کے میڈیکل الاونس اور کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری ،  متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔