فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

 فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور  90 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ دارالحکومت سان سلواڈور  میں دو مقامی فٹبال ٹیموں کے دوران ہونے والے میچ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer