ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الہٰی کیخلاف عدم اعتماد پیش؛ وزیرداخلہ کا اہم بیان

چودھری پرویز الہٰی کیخلاف عدم اعتماد پیش؛ وزیرداخلہ کا اہم بیان
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا اراضی کے انتقال کی شکایات شیریں مزاری سےمتعلق تھیں،ان شکایات پر شیریں مزاری کےخلاف انکوائری ہوئی اور مقدمہ درج ہوا، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق   وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر کہا محکمہ اینٹی کرپشن کو اس سال مارچ میں 2 شکایات موصول ہوئیں،اراضی کے انتقال کی شکایات شیریں مزاری سےمتعلق تھیں،ان شکایات پر شیریں مزاری کےخلاف انکوائری ہوئی اور مقدمہ درج ہوا۔

شیریں مزاری کا عدالت نے وارنٹ جاری کیا، شیریں مزاری کو عدالتی وارنٹ پر گرفتار کیا گیا، یہ نہیں کہتا ادارے ہمارے ساتھ نہیں ہیں،اس معاملے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا،آصف زرداری کچھ امور پر صلاح مشورے کے لئے وزیراعظم کے پاس آئے تھے،ہمارے سامنے بھی دونوں رہنماؤں کی بات چیت ہوئی۔

وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے ، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں شامل ہیں،ملک کو اس وقت ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے،وزیراعلیٰ کا الیکشن دوبارہ ہوا تو حمزہ شہباز سادہ اکثریت سے جیت جائیں گے۔ چودھری پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer