ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کیساتھ نئی ویڈیو میں لڑکی کون؟ حیران کن انکشاف

عامر لیاقت کیساتھ نئی ویڈیو میں لڑکی کون؟ حیران کن انکشاف
کیپشن: Aamir Liaquat new video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) دانیہ ملک سے علیحدگی کے بعد رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت سوشل میڈیا پر  اپنی صفائی میں متعدد ویڈیوز بیانات دیتے نظر آرہے ہیں، عامر لیاقت کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس پر لکھا ہوا ہے کہ دوستوں الرٹ، چوتھی بیوی اور ہیش ٹیگ استعمال کرتے عامر لیاقت کا نام بھی درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ ملک اور عامر لیاقت میں معاملات تاحال کشیدہ ہیں، دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، گزشتہ دنوں عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔

 تیسری اہلیہ کو آفر کرتے کہا کہ اگر وہ واپس آتی ہے تو نہیں جاتا، لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے آپ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت، دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے، ' ڈونٹ گو' عامر بھائی، مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں۔اس لئے جارہے ہیں کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔

اب ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کے ساتھ ایک لڑکی بھی موجود ہے، اس ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت ایک لڑکی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک ڈائیلاگ چل رہا ہے جس میں لڑکا اپنی محبت کا اظہار کررہا ہے۔

جس پر عامر لیاقت اور ان کے ساتھ موجود لڑکی لپسنگ کررہی ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو  پر مختصر تحریر بھی لکھی ہے جس میں کہا گیا' دوستوں الرٹ، چوتھی بیوی اور ہیش ٹیگ استعمال کرتے عامر لیاقت کا نام بھی درج کیاگیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer