میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر

میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مزنگ روڈ( ریحان گل) میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر، محکمہ صحت نے میٹرک کے پرچوں کی کی مارکنگ کی اجازت دے دی، مارکنگ کیلئے 20 نکاتی ایس او پیز پر اتفاق کر لیا گیا۔

کورونا کے خدشے کے باعث میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ تعطل کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ ہایئر ایجوکیشن اور محکمہ صحت میں امتحانات کی مارکنگ کروانے پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم 20 نکاتی ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کرنا ہوگا، جن میں پیپر چیک کرنے والوں کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ، امتحانی سنٹرز میں ہاتھ دھونے کیلئے پانی، صابن اور سینی ٹائزرز کی فراہمی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر کے 156 سنٹرز میں جون کے پہلے ہفتے سے مارکنگ شروع کی جائے گی اور ستمبر کے آغاز میں نتیجہ جاری کر دیا جائے گا، رواں سال میٹرک کے امتحان میں اڑھائی لاکھ اور نہم جماعت میں تین لاکھ کے قریب طلبا نے شرکت کی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے زیر بحث چند نکات کی تفصیلات بیان کردیں، مرادراس کا کہنا تھا کہ نمبروں کی ایمپورنگ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبا کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا، گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبرز دے کر بارہویں جماعت میں پاس کردیا جائے گا، انٹرپارٹ ون میں مکمل فیل ہونے والے طلبا پارٹ ٹو میں بھی فیل تصور کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے رواں سال نویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے 40 لاکھ طلبا مستفید ہوں گے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات منسوخ کرنے اور طلبا کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی دینے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں، کیونکہ قانون میں بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کی شق ہی موجود نہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، لاہور میں کورونا کے 7980 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 16 ہزار 685افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں،مہلک وائرس سے اب تک صوبے میں 290 جبکہ لاہور کے 108 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا وائرس کے باعث 16 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer