کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کی آپشن موجود ہوگی:وسیم خان

کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کی آپشن موجود ہوگی:وسیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: قذافی سٹیڈیم(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ  دی گئی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ  کسی کھلاڑی کو مجبور نہیں کریں گے۔تمام کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کی آپشن موجود ہو گی ۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان اورڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان نے کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریف کیا۔کھلاڑیوں کو پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان ٹیلی کانفرنس کے تناظر میں بریفنگ دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ریڈ اور وائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے جانے کا منصوبہ ہے۔

25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہوں گے، جو دورے کے اختتام تک وہاں موجود رہیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کی گائیڈلائنز کے مطابق جون کے اوائل میں لاہور میں ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ڈاکٹرسہیل سلیم، مصباح الحق اور وقار یونس حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ سیشنز ترتیب دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  کھلاڑیوں کو انگلینڈ بورڈ کے ساتھ مزید بات چیت کے حوالے سے بھی آگاہ کرتا رہے گا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کھلاڑیوں کو مزید تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں فراہم کردی جائیں گی۔ ذاکر خان نے کہا کہ ان غیرمعمولی حالات میں کھلاڑیوں کی لاہور میں ٹریننگ کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس کو یقینی بنایا ہے جبکہ ڈاکٹر سہیل سلیم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer