ویب ڈیسک : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمےکے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جاپانی میڈیا انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم امریکا سے مذاکرات کر رہے تھے جب امریکا اوراسرائیل نے ہم پرحملہ کیا، امریکی و اسرائیلی اقدام غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا عمل تھا، ہم دفاعِی اقدامات کر رہےہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنےکےلیےتیارہے، ہمیں جنگ بندی قبول نہیں کیونکہ ہم گزشتہ سال والا منظرنامہ دوبارہ دہرانےکے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے، اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی۔