وسیم عظمت: پنجاب میں گرمی کے موسم کا خاموشی سے آغاز ہو گیا ہے۔ آج جمعہ کے روز لاہور میں رات آٹھ بجے ٹمپریچر 28 ڈگری سیلسئیس ہے، دن کے وقت ٹمپریچر 34 ڈگری سیلسئیس تک چلا گیا تھا۔ کل ہفتے کے روز دوپہر کو ٹمپریچر 32 ڈگری ہو گا۔ پرسوں اتوار کو بھی ٹپریچر 32 ڈگری تک جائے گا اور اترسوں، نئے ہفتے کی ابتدا ہوتے ہی گرمی اپنا رنگ دکھانا شروع کر دے گی۔
پاکستان کا میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ اپنی روزانہ فورکاسٹ میں عمومی ا؛فاظ مین ملک کا موسم اب بھی "خشک اور سرد" بتا رہا ہے، یہ شاید آہندہ ہفتے بھی موسم "خشک اور سرد" ہی بتاتا رہے گا لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ گرمی کا موسم خاموشی سے شروع ہو چکا ہے اور پیر کے روز سے گرمی اپنا رنگ دکھا رہی ہو گی۔
غیر سرکاری فور کاسٹ ہے کہ پیر کے روز 24 مارچ کو گرمی میں نمایاں اضافہ ہو گا اور ٹمپریچر 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھے گا۔ یہاں بس نہیں ہو گی بلکہ یہاں سے آغاز ہو گا؛ منگل اور بدھ کو گرمی مزید بڑھے گی اور ٹمپریچر 35 ڈگری تک ہونے کا امکان ہو گا۔
اس دوران یعنی بدھ کے روز تک راتوں کا ٹمپریچر بھی بڑھتے بڑھتے 16 ڈگری سے اٹھ کر 19 ڈگری سینٹی گرید تک جائے گا۔
روزہ دار تاہم پریشان نہ ہوں، ہفتہ سے بدھ تک گرمی بتدریج بڑھنے کے بعد بادلوں کی آمد کے سبب گرمی بڑھنے کا سلسلہ رک جائے گا۔ لیکن یہ بادلوں کا عطا کیا ہوا ریلیف شاید ایک آدھ روز ہی رہے۔
آخری تین روزے اور عید کا دن اب تک گرم ترین
غیر سرکاری فورکاسٹ ہے کہ جمعرات قدرے ٹھنڈا دن رہنے کے بعد آئندہ جمعہ کے روز گرمی مسلمانوں کو خڈا یاد کروائے گی_ ٹمپریچر جمعہ کے روز 37 ڈگری سینٹی گرید ہو سکتا ہے، گھر سے باہر جانے کے لئے امبریلیا استعمال نہ کرنے کے عادی لہوریوں کو آئندہ جمعہ کے روز سر کو غیر متوقع گرمی سے بچانے کے لئے رومال جیسا کوئی انتظام کر کے دھوپ میں نکلنا ہو گا۔
جمعہ کی رات کو بھی آخرِ شب (سحری کے وقت) ٹمپریچر 17 ڈگری تک رہے گا۔
ہفتہ 29 مارچ کو بھی ایک گرم دن ہو گا تاہم جمعہ سے قدرے کم یعنی ٹمپریچر 36 ڈگری تک جائے گا۔
اتوار 30 مارچ کو جب پاکستان میں 29 واں اور سعودی عرب، یو اے ای میں 30 واں روزہ کؤہو گا، ٹمپریچر ایک بار پھر بڑھ کر 37 ڈگری سیلسئیس تک پہنچے گا۔
عید کا دن کیسا ہو گا، کم از کم لاہور کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ اب تک موسم کا گرم ترین دن ہو گا۔ ممکن ہے ٹمپریچر 37 ڈگری تک رہے، ممکن ہے اس سے ایک ڈگر مزید بڑھ جائے لیکن گرمی 28, 29, 30 مارچ سے بہرحال کچھ زیادہ رہے گی۔

عید کی تین چھٹیوں کے دوران غیرسرکاری فورکاسٹ یہ ہے کہ بارش تو بالکل نہیں ہو گی، گرمی عید کو 37 ڈگری سیلسئیس، ٹرو کے دن دو تین ڈگری کم ہو کر 32 ڈگری اور مرو کے دن ایک بار پھر 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گی.
عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی گرمی مزید بڑھے گی اور 3 اپریل کو ٹمپریچر 33 ڈگری ہو گا، اس دوران آسمان پر کچھ بھولے بھٹکے بادل آ گئے تو گرمی ایک آدھ ڈگری کم ہو جائے گی لیکن بہرحال محسوس ہونے والی گرمی رہے گی اور راتوں کا ٹمپریچر اپریل کے پہلے ہفتے میں نمایاں بڑھے گا اور راتوں کا سب سے ٹھنڈا وقت بھی 20 دگری کے لگ بھگ گرم ہو گا۔