ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ : ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو مغوی کی بازیابی کیلئے 14 اپریل تک کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ : ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو مغوی کی بازیابی کیلئے 14 اپریل تک کی مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغوی کی عدم بازیابی کیس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو مغوی کی بازیابی کیلئے 14 اپریل تک مزید مہلت دیدی ۔جسٹس انوارِ الحق پنوں نے ریمارکس دیئے کہ بندے کو اُٹھا لیا جاتا ہے اور 6، 6 ماہ تک پتہ نہیں چلتا کہاں ہے؟ایسے نفرتیں ہی بڑھتی ہیں۔

جسٹس انوارِ الحق پنوں نے خاتون اقصیٰ پرویز کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی نے بتایا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں 7 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی تھی، مغوی کیساتھ جو شخص اغواء ہوا تھا وہ رہا ہوا ،اسکو بھی شامل تفتیش کیا گیاوہ تعاون نہیں کر رہا۔جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دئیے بندے کو اُٹھا لیا جاتا ہے اور 6، 6 ماہ تک پتہ نہیں چلنے دیا جاتا ،جو بندہ اٹھایا جاتا ہے اسکے بھی کوئی حقوق ہوتے ہیں،جب اس طرح بندوں کو اٹھایا جاتا ہے تو نفرتیں ہی بڑھتی ہیں، لاء افسر نے جواب دیا یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مسنگ پرسن کا کیس ہے، درخواستگزارنےمسنگ پرسن کمیشن میں درخواست بھی دی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا آج تک کمیشن نے کتنے افراد بازیاب کروائے ہیں۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کمیشن نے17 مارچ 2025 کو ملک کی تمام ایجنسیوں کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید نےبتایا کہ ہم نے متعلقہ جگہ پر جاکر تفتیش کی، جو شخص ساتھ اغوا ہوا، وہ بھی کچھ نہیں بتا رہا۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دئیے جس ملک میں اسمبلیوں سے بندے اغواء ہوتے ہوں، آپ یہاں کہانیاں سنارہے ہیں۔جسٹس انوارِ الحق پنوں نے کہا درخواست نہیں نمٹا رہے، آپکو مزید 15 دن کا وقت دے رہے ہیں۔ عدالت نے سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer