ملک اشرف : موسم گرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ، پنجاب بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم اپریل سے نئےعدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا ۔
یکم اپریل سے سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے ساڑھے تین بجے تک سماعت ہوگی ،پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہوگا ،سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک سماعت ہوگی ،،مری کی سول اور سیشن عدالتوں کا عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک ہو نگے،، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔