ویب ڈیسک:کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، رواں سال اب تک مجموعی طور پر مختلف حادثات میں 207 افراد جاں بحق اور 25 سو سے زائد زخمی ہوئے۔
جوہر موڈ کے قریب تیز رفتار سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہوگیا،موقع پر موجود مشتعل افراد نے سیمنٹ میکسچر کو آگ لگا دی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
لیاقت آباد دس نمبر پر بھی ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح کیماڑی ایک نمبر میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوا ہے۔
رواں سال میں ابتک تک مجموعی طور پر مختلف ٹریفک حادثات میں 207 افراد جاں بحق ہوگئے اور 2623 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گاڑیوں سے 63 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس میں ڈمپر کی ٹکر سے 17 ٹریلر سے 22 واٹر ٹینکر سے 12 مسافر، بسوں سے 13 افراد جاں بجق ہوچکے ہیں۔