سلیکٹرز کو اسپنر کی تلاش،  ریٹائرڈ عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

سلیکٹرز کو اسپنر کی تلاش،  ریٹائرڈ عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل اور پلے آف میچز میں میں آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راونڈرعماد وسیم  کی قومی ٹیم میں واپسی کی باتیں ہونے لگیں۔

 عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی ٹیم واپسی پر باتیں ہونے لگیں۔عماد وسیم کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ ان کی چار پانچ سال کرکٹ باقی ہے ، اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو وہ حاضر ہیں۔

 سلیکشن کمیٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کے سوا  کوئی بائیں ہاتھ کا اسپنرجو بیٹنگ بھی کر سکتا ہوں دستیاب نہیں۔عماد وسیم پر نظریں تو ہیں تاہم اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

 پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرعماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب یو اے ای میں رہائش پذیر عثمان خان جو پی ایس ایل میں اوورسیز پلیئر کی حیثیت سے کھیلے تھے ، ان کو بھی ٹریننگ کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں۔