انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

 انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278.41 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے کمی سے 280.90 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 2 پیسے کمی سے  76.28 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.51 روپے کا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.24 روپے مہنگا ہوکر  304.91 روپے، برطانوی پاونڈ 1.41 روپے مہنگا ہوکر 356.93 روپے کا ہوگیا۔