برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت 3روپے فی کلو سستا ہو کر 516 روپے میں فروخت، فارمی انڈے دو روپے اضافے سے 232 روپے فی درجن میں فروخت ہوئے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی کمی پیشی کا سلسلہ جاری ہے ۔  مرغی کا گوشت 3روپے سستا ہو گیا، 3روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 516 روپے کلو مقرر کیا گیا ۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 336 روپے جبکہ پرچون ریٹ 344 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں2روپے فی درجن اضافہ، انڈے 232 روپے فی درجن ریٹ مقرر کیا گیا۔ انڈوں کی پیٹی 6840 روپے میں فروخت ہوئی۔