منحرف ارکان کے گھر کے باہرہنگامے،پی ٹی آئی اراکین گرفتار

منحرف ارکان کے گھر کے باہرہنگامے،پی ٹی آئی اراکین گرفتار
کیپشن: PTT Members House Attack
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں رمیش کمار کے گھر کے باہر ہنگامہ آرائی  اور احتجاج کرنےکے الزام میں 2 پی ٹی آئی کارکنوؒں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے نام بھی شامل ہیں۔

 پی ٹی آئی کے رہنما بلال غفار نے کہا ہے کہ ہمارے چار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتاریوں کا سلسلہ نہ رکا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

 تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد ایس پی کلفٹن سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔