موبائل میں آگ لگنے سے لڑکی کی موت واقع

موبائل میں آگ لگنے سے لڑکی کی موت واقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سوشل میڈیا کے اس دور میں سائنسی ٹیکنالوجی کی ایجادات نے زندگی میں نیا انقلاب برپا کردیا ہے، کاروباری حضرات سے لیکر تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبا کو بھی مشکلات کو دورکرنے میں رہنماملی رہی ہے مگر جہاں اس کے بے شمار فوائد ہیں تو کچھ نقصانات بھی ہیں، جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑسکتے ہیں جیسا کہ  گوجرانوالہ میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سائنسی ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ زندگی میں درپیش متعدد مسائل کوحل کرنے میں کافی معاون ثابت ہورہی ہے، موبائل فون بھی اس کا ایک حصہ ہے جو آج کے دور میں ایک اہم ضرورت تصور کیاجاتا ہے، موبائل فون کا بے دریغ استعمال کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے ٰیہاں تک کے انسان موت کی وادی میں چلاجاتا ہے۔ 

پنجاب کے مشہور شہرگوجرانوالہ کے علاقے کوہلو والا میں ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا کہ نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی، واقعہ کی حقیقت سامنے آنے پر پتہ چلا کہ موبائل کو چارجنگ پر لگایا ہوا تھا اور لڑکی اس کو  استعمال کررہی تھی، کانوں میں ہینڈ فری لگائے وہ کسی سے بات کررہی تھی، اہلخانہ کے بقول کمرے میں اکیلی تھی کہ بات کرتے ہوئے اچانک شور کی آواز سنادی، بھاگ کرکمرے میں گئے تو آگ نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ پولیس نے گھر والوں کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

پولیس کا کہنا  تھا کہ لڑکی موت کیسے ہوئی فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی جس کمرے میں تھی وہاں گیس لیکج بھی ہورہی تھی جیسے ہی موبائل چارجر کو آگ لگی تو پورے کمرے میں آتشزادگی بھڑک اٹھی۔واقعہ میں لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوچکی ہے۔ لڑکی کا چہرہ مکمل اور جسم کے کچھ حصے بری طرح جھلس گئے،معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer