ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگانے والا ملزم گرفتار

ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) سوشل میڈیا پرہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن شادی بیاہ کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔

ان عوامل کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات کی خبریں نظر تو آتی ہیں لیکن ارباب اختیار خصوصا پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈی ایس پی مصری شاہ کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ شادباغ کے رہائشی فاروق نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ جس پر ایس ایچ او شادباغ نے ٹیم کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

ٹیم نے شادباغ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم فاروق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے کا اسلحہ برآمد کر لیا۔