ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں،پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے منسوخی حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے تناظر میں کیا گیا،مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے،مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دوران پی آئی اے کی اندرونِ ملک پروازیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت صوبوں کےدرمیان انٹر سٹی بس سروسز  بند کردی گئی ہے جبکہ ریلوے نے 34 ٹرینیں بھی معطل کردی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک ملک بھر میں تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

یاد رہےدنیا بھر میں  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2 لاکھ 76ہزار 4 سو 72 ہوگئی ہے،اب تک 11ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer