سٹی 42: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2 لاکھ 76ہزار 4 سو 72 ہوگئی ہے،اب تک 11ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔
ہر ملک اپنی حیثیت کے مطابق فیصلے کررہا ہے،بھارت میں مودی سرکار نے جنتا کرفیو نافذ کیا ہے،پاکستان نے بھی بڑی حد تک عوام پر پابندیاں لگائی ہیں لیکن مکمل لاک ڈائون کا اعلان نہیں کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی،ہمایوں سعید نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔
ایسے میں معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔رشی کپور نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔
With all due respect, Pakistan Prime Minister Imran Khan should also advice his country to take adequate precautions. People of Pakistan are also dear to us. Once we were one. We are concerned too. This is a global crisis. No ego matter this. We love you guys. Humanity zindabad !
— Rishi Kapoor (@chintskap) March 19, 2020
بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے،رشی کپور نے مزید کہا کہ 'کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے ، اس معاملے میں کوئی انا نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں،اپنے پیغام کے آخر میں رشی کپور نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
Thank you so much for your lovely wishes. Much love and respect to you. You are right, we are all in this together and this is not about countries, but about humanity. Humanity Zindabad! Hope we overcome this threat soon. Love and best wishes to you ????
— Shafqat Amanat Ali (@ShafqatAmanatA) March 19, 2020
رشی کپور کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔