کورونا وائرس، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا

 کورونا وائرس، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظرمایہ ناز اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس  8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے، پاکستان میں کورونا سے 2 افراد ہلاک جبکہ 451 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا ایک ایسی بیماری ہے جس کا ذکر اور خوف ہر جگہ ہے، اس بیماری سے متاثرہ افراد کو بھی قرنطینہ مراکز میں رکھا جاتا ہے اور کچھ لوگوں نے اس وائرس سے بچنے کیلئے خود کو قرنطینہ کرلیا ، قرنطینہ کرنے کا  مطلب ہے کہ الگ ایک کمرے میں رہنا۔

ذرائع کے مطابق مایہ نازاداکارہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

View this post on Instagram

Ufff Coronavirus! Off to Houston from New Jersey. . .. . . #usa #coronavirus #mpthtourus #travel #safe

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ کی جس میں وہ اورہمایوں سعید ایک ساتھ جہازمیں بیٹھے اور ماسک لگائے ہوئے ہیں، عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’اف کورونا وائرس، نیو جرسی سے ہیوسٹن روانہ۔‘

Sughra Afzal

Content Writer