کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جنس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیاں، کسٹمز انٹیلی جینس نے موبائل اسیسریز، گاڑیوں کے ڈی وی ڈی پلیئرز اور لیڈیز چپلوں سے بھرا کنٹینر قبضہ میں لے لیا-

کسٹمز انٹیلی جینس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضہ میں لے لیا ہے- کسٹمز انٹیلی جینس نے نیو شاداب گڈز اڈہ پر پشاور سے لائے گئے سمگل شدہ پاور بنک، موبائل اسیسریز کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے۔

دوسری جانب سگیاں پل کے قریب پشاور سے آنے والے کنٹینر سے غیر ملکی کالی مرچ، کرٹن کلاتھ، ڈی وی ڈی پلیئرز اور کار ٹیپس برآمد کرلی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس رباب سکندر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان طارق کی سربراہی میں سمگل شدہ سامان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا- سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ ہنجرا،  کسٹمز انٹیلی جینس آفیسر حامد بابر، ٹیپو سلطان، احتشام نوید اور ندیم احسن ٹیم میں شامل تھے-