ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)  غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج شہزاد  رضا نےہیروئن سمگلنک کی سزا سےمتعلق 34 صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری کیا، فیصلے کی کاپی سٹی 42نے حاصل کر لی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ ٹریزا ہلسکوا کو خاتون ہونےکی وجہ سے کم سزا دی گئی، ملزمہ کو8سال 8ماہ قیدکی سزااورایک لاکھ 13 ہزار 333 روپےجرمانہ کیاگیا۔فیصلےمیں یہ بھی لکھاگیا کہ عورت ہونےکی وجہ سے قید بامشقت نہیں سنائی،کسٹمزنےملزمہ کیخلاف 9 گواہ پیش کیے، ملزمہ سے ساڑے 8 کلو ہیروئن برآمدہوئی، ملزمہ اپنی  بے گناہی کےشواہدنہ دےسکی ، ملزمہ نےموقف اختیارکیا وہ اسلامی تحقیق اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی مگراسکا ثبوت نہیں  دےسکی۔

فیصلےمیں کہاگیاہے کہ ملزمہ نے جیل میں 2کتابیں لکھیں مگر عدالت میں ریکارڈپیش نہ کیا۔ملزمہ نےموقف اختیارکیاکہ بیگ اس کانہیں تھامگریہ نہیں بتاسکی کہ اسکا اصل بیگ کہاں ہے؟ جس کی بنا پرشہادتوں اور گواہوں کومد نظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، البتہ ملزمہ کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer