ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 231 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 281 زخمی

لاہور میں 231 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 281 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 281 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 96 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 185 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی اور بیشتر متاثرین کو فوری طور پر ابتدائی علاج دیا گیا۔

حکام کے مطابق بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔