ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 45 فیصد تک کمی

شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 45 فیصد تک کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2026 کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کی 246 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں موبائل فون چھیننے کے 133 مقدمات درج کیے گئے سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 36 جبکہ رواں سال 32 موبائل فون چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 42 کے مقابلے میں رواں سال 15 مقدمات درج ہوئے۔

سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 26 جبکہ رواں سال 16 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 42 کے مقابلے میں رواں سال 18 موبائل فون چھینے گئے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 44 جبکہ رواں سال 26 مقدمات درج ہوئے، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 56 کے مقابلے میں رواں سال 26 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔