ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج 2027 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کب سے شروع؟شیڈول جاری

حج 2027 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کب سے شروع؟شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حج 2027 کے خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کا شیڈول وزارت مذہبی امور نے جاری کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی اور اس کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ رجسٹریشن ’’ پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے تحت درخواست دینے کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جو افراد رجسٹریشن نہیں کروائیں گے، وہ بعد میں حج درخواست جمع نہیں کرا سکیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک کارآمد ہونا ضروری ہوگی۔ ایک ہی خاندان کے افراد مشترکہ طور پر بھی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ عازمین مقررہ بینکوں کے ذریعے یا آن لائن گھر بیٹھے بھی اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔

یہ تشہیری مواد Advergic کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے۔