عابد چودھری: مانگا منڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر طاہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران پٹرولنگ کارروائی کی۔
ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طاہر محمود کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں منشیات فروشی کے حوالے سے بدنام شہرت رکھتا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔